نوئیڈا میں ویکسین کے لیے مختص ضلع ہسپتال سمیت تمام مراکز پر ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔ ویکسینیشن کے لیے حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ گھنٹوں مشقت اور قطار میں کھڑے ہونے کے باوجود لوگ ویکسین سے محروم ہیں۔ رجسٹریشن کے باوجود لوگوں کو واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔
کورونا ٹیکہ: لوگوں میں بیداری لیکن ویکسین کی کمی - vaccine shortage turns people angry
ضلع ہسپتال کی سی ایم ایس کا کہنا ہے کہ جتنی ویکسین ملتی ہے لوگوں کو لگائی جاتی ہیں۔ بھیڑ کو کسی طرح سنبھالا جا رہا ہے۔ ان کی آسانی اور سلاٹ بکنگ کے لیے مزید کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ لیکن ویکسین کی کمی کی وجہ سے دقتیں آرہی ہیں۔
بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے جانکاری فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کے گیٹ پر دو ملازمیں کو مامور کیا گیا۔ جن لوگوں کے پاس سلاٹ بکنگ سے متعلق میسج یا دستاویز ہوتے ہیں انہیں اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے۔ واک ان ویکسینیشن کے لیے آئے 400 سے زائد لوگوں کو ہسپتال میں انٹری نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا۔
ضلع ہسپتال کی سی ایم ایس رینو اگروال کا کہنا ہے جتنی ویکسین ملتی ہے لوگوں کو لگائی جاتی ہیں۔ بھیڑ کو کسی طرح سنبھالا جا رہا ہے۔ ان کی آسانی اور سلاٹ بکنگ کے لیے مزید کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ لیکن ویکسین کی کمی کی وجہ سے دقتیں آرہی ہیں۔ جب سے 18 سے 44 برس کے عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن شروع ہوئی ہے تبھی سے بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے ۔پہلے 45 برس سے زائد عمر کے لوگوں نے زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ لیکن اب لوگوں میں ٹیکہ کاری کو لے کر بیداری آئی ہے اور بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے۔'