کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور کورونا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کے لیے دیہی علاقوں میں ویکسینیشن پروگرام جاری ہیں۔ ضلع سطح پر ممکنہ علاج اور حفاظتی ٹیکوں کے فوائد کی عوام تک رسائی کے لیے ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے ہیں۔
نوئیڈا: دیہی علاقوں میں ٹیکہ کاری مہم جاری - ایس ڈیم صدر پرسون دیویدی
ایس ڈیم صدر پرسون دیویدی کے مطابق آج تحصیل صدر کے 4 گاؤں میں 45 سال یا اس سے اوپر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے۔
ایس ڈیم صدر پرسون دیویدی کے مطابق آج تحصیل صدر کے 4 گاؤں میں 45 سال یا اس سے اوپر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے۔
انہوں نے بتایا 'ویکسینیشن کیمپ میں 45 سال اور اس سے اوپر کے لوگوں کو اندراج کرنے کے بعد فوری طور پر ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم صدر نے ویکسینیشن سینٹر کا سائٹ معائنہ بھی کیا اور اس مقصد کے لیے اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی دیں اور گاؤں کے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر حکومت کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام سے استفادہ کریں تاکہ ہر شخص کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ ایم او آئی سی دنکور بھی موجود تھے۔