اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: 9 ریاستوں سے آنے والوں کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کا لزوم - ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ امت موہن پرساد

شمال مشرق کی 9 ریاستوں سے نوئیڈا آنے والے افراد کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان ریاستوں سے آنے والے افراد کو اب کورونا کی رپورٹ داخل کرنا ہوگا۔

نوئیڈا: 9 ریاستوں سے آنے والوں کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کا لزوم
نوئیڈا: 9 ریاستوں سے آنے والوں کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کا لزوم

By

Published : Jul 31, 2021, 6:14 PM IST

نوئیڈا محکمہ صحت کی جانب سے گوتم بودھ نگر میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے شمال مشرق کی 9 ریاستوں بشمول کیرالہ، مہاراشٹرا اور منی پور سے یہاں آنے والوں کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

نوئیڈا: 9 ریاستوں سے آنے والوں کےلیے کورونا کی منفی رپورٹ کا لزوم

شمال مشرق کی 9 ریاستوں کے بشمول کیرالا، مہاراشٹرا اور منی پور سے نوئیڈا آنے والوں کو اب آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہو گا جبکہ ان ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی گذشتہ 4 دن پہلے کی رپورٹ کو بھی تسلیم کیا جائے گا وہیں جن لوگوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں وہ اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔ ان لوگوں ٹیکے لگانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے کہا ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ امت موہن پرساد کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گوتم بودھ نگر میں کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ دوسرے مقامات سے آنے والے تمام لوگوں کی ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشز اور بس اسٹیشز پر جانچ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: روڈ سیفٹی کو ترجیہات میں شامل کرنے کے لیے آگاہی پروگرام

انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹرا، کیرالہ، منی پور، میزورم، میگھالیہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، تریپورہ اور سکم سے آنے والے افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور جن لوگوں نے ویکسین لیا ہے انہیں بھی اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے مذکورہ ریاستوں سے آنے والے افراد سے فوری طور پر ضلع سرویلنس آفیسر سے فون نمبر 9971208271 پر ربط قائم کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کا کورونا ٹسٹ کرایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details