اردو

urdu

By

Published : May 29, 2021, 6:47 PM IST

ETV Bharat / city

نوئیڈا: دانتوں کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ

نوئیڈا میں ڈاکٹروں پر حملہ کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دو روز قبل ایک ڈاکٹر پر فائرنگ کی گئی تھی تو وہیں آج دادری میں دانتوں کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

نوئیڈا: دانتوں کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ
نوئیڈا: دانتوں کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ

گریٹر نوئیڈا کے قصبے دادری میں آج ایک شخص نے دانتوں کے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ریلوے روڈ پر واقع ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ حملہ میں زخمی ڈاکٹر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ان کی حالت تشویشناک بنائی جارہی ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ علاقہ میں گذشتہ دو روز میں 2 ڈاکٹروں پر حملہ کیا گیا۔ دو روز قبل ایک نوجوان کو کلینک میں ماسک لگانے کےلیے کہا گیا تو اس نے غصہ میں آکر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ میں ڈاکٹر محفوظ رہے۔

دادری پولیس کے مطابق ڈاکٹر اجے شرما کا ریلوے روڈ پر ایک کلینک ہے، آج ایک نوجوان یہاں دانتوں کا علاج کرانے کےلیے آیا۔ کلینک میں زیادہ مریض ہونے کی وجہ سے نوجوان کو انتظار کرنے کےلیے کہا گیا جس پر ناراض ہوکر اس نوجوان نے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details