بدھ کے روز نوئیڈا میں تین افراد کو پان مسالہ کھا کر ادھر ادھر تھوکتے ہوئے پائے جانے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی، اور ان سے 1500 کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
نوئیڈا میں تھوکنے والوں پر 1500 کا جرمانہ - تھوکنا ہوا جرم
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں اتھارٹی نے تین افراد پر 1500 کا جرمانہ عائد کیا ہے، قبل ازیں اتھارٹی نے پان مسالہ، گٹکھا کھا کر ادھر ادھر تھوکنے والوں کے خلاف کارروائی کی بات کہی تھی، اسی ضمن میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔

نوئیڈا میں تھوکنے والوں پر 1500 کا جرمانہ
بتایا جاتا ہے کہ جن تینوں افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ نوئیڈا کے ککرال گاوں، چوڑا گاوں اور نگلا گاوں کے باشندہ ہیں، بتا دیں کہ اتھارٹی کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران پان مسالہ کھا کر تھوکتے ہوئے انہیں پکڑا اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں پر جرمانہ عائد۔