اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں 32 افراد گرفتار

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی کوتوالی بسرخ پولیس نے غیرقانونی بین الاقوامی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 32 افراد کو گرفتار کرلیا اور 50 سی پی یو، 2 لیپ ٹاپ، 32 موبائل فون اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔

نوئیڈا: امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں 32 افراد گرفتار
نوئیڈا: امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں 32 افراد گرفتار

By

Published : Aug 7, 2021, 6:47 PM IST

نوئیڈا پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر چلائے جارہے کال سینٹر کے ذریعے گزشتہ ڈھائی سال سے متعدد امریکی شہریوں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ اے ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا زون انکور اگروال نے بتایا کہ علاقے میں جعلی کال سینٹر کی اطلاع ملنے پر چیری کاؤنٹی سوسائٹی کے قریب واقع سپیشل اکنامک زون میں واقع کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا اور 32 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ لوگ ہیکرز سے کالیں خرید کر دھوکہ دیا کرتے تھے۔

نوئیڈا: امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں 32 افراد گرفتار

انکور اگروال نے بتایا کہ کال سینٹر کا مینیجر پرویندر پال سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو کہ جہانگیرپوری دہلی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع سے 2 لیپ ٹاپ، 50 ہارڈ ڈسک، مانیٹر، سی پی یو، 32 موبائل فون، 20 ہیڈ فون، ایک پین ڈرائیو کے علاوہ دیگر سامان کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمین نے بتایا کہ ہیکرز سے بین الاقوامی کالیں خریدتے اور اس کے بدلے میں وہ ہیکرز کو پیسے دیا کرتے تھے۔ ملزمین نے مزید بتایا کہ یہ لوگ نیٹ کالنگ کے ذریعہ ملے ڈاٹا کے مطابق امریکی شہریوں کو کال کر کے انکے کمپوٹر میں وائرس یا بگ ہونے کی جانکاری دیتے تھے۔ یہ لوگ آن لائن ادائیگی لینے کے بعد اسے درست کرتے تھے۔ ان کے نشانہ پر صرف امریکی شہری تھے۔

ہیکرز سے کالیں خرید کر دھوکہ دیتے تھے:

انہوں نے بتایا کہ وائرس یا بگ ہیکر کے ذریعہ امریکی شہریوں کے کمپیوٹرز میں بھیجے جاتے تھے جن کی معلومات پیسوں کی ادائیگی کے بعد ہیکرز سے ڈیٹا کی شکل میں موصول ہوتا تھا جبکہ دھوکہ دہی کے ذریعہ ماہانہ 50 تا 60 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوتی تھی۔

کمائی 50 سے 60 لاکھ ماہانہ تھی:

یہ بھی پڑھیں: آگرہ سے فرار انعامی بدمعاش پولیس تصادم کے بعد نوئیڈا میں گرفتار

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ کے ذریعے روزانہ تقریبا 3 تا 4 ہزار ڈالر کمایا کرتے تھے جو ماہانہ کی اوسطاً 50 تا 60 لاکھ روپے ہوتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کال سینٹر میں 50 سے زائد مرد و خواتین کام کرتے ہیں جن کا تعلق نوئیڈا، غازی آباد،گڑگاؤں اور دہلی سے ہے۔ پولیس کے مطابق کال سینٹر کا مالک دیپک ہے جو ابھی بھی فرار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی تلاش کے لیے دو ٹیموں کو تشکیل دیا گیا۔ اسے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details