گریٹر نوئیڈا کے دادری میں واقع کوآپریٹو ایسوسی ایشن کے احاطہ میں تقریباً 100 ٹن غذائی اجناس 2 دنوں سے جاری کی وجہ سے تباہ ہوگئیں جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دادری میں تقریبا 100 ٹن گندم بارش کی وجہ سے برباد ہوگیا کیونکہ کوآپریٹو گودام کی چھت خستہ حال ہے۔
نوئیڈا: ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے 100 ٹن گندم تباہ - نوئیڈا
نوئیڈا میں عوام کے پاس کھانے کے لیے مناسب مقدار میں اناج نہیں ہے وہیں اترپردیش کے جی بی نگر میں دادری تحصیل کے دادری بلاک میں ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی ٹن گیہوں برباد ہوگیا۔

نوئیڈا: ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے 100 ٹن گندم تباہ
اطلاعات کے مطابق دادری کسان کوآپریٹو ایسوسی ایشن میں گندم خریدی کا مرکز گذشتہ ایک ماہ سے کام کررہا تھا جبکہ گودام کی چھت انتہائی خستہ ہونے کے باوجود یہاں اجناس کی بڑی مقدار کو رکھا گیا۔ 2 دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے سے تقریباً 100 ٹن گندم بھیگ کر تباہ ہوگئی۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ریاستی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔