اردو

urdu

By

Published : Sep 11, 2019, 11:19 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:17 AM IST

ETV Bharat / city

کتاب میلے سے اردو کے بہی خواہ ندارد

اردو کو دہلی کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے اس کے باوجود دہلی کتاب میلے میں واحد اردو بک اسٹال پر اردو کتابوں کے خریدار ندارد ہے۔

کتاب میلے میں اردو والے ندارد

گزشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی پرگتی میدان میں دہلی کتاب میلہ لگایا گیا لیکن اس بار 9 دن کے بجائے محض 5 دن کے لیے ہی کتاب میلہ لگایا گیا ہے۔

جہاں ای کتابوں کے آجانے سے کتب فروشوں کے کاروبار میں کمی آئی ہے وہیں اب کتاب میلے میں بھی شائقین ندارد رہے۔

دہلی کتاب میلے اس بار اردو کی حالت اور بھی خستہ ہے۔ جہاں ہر برس اس میلے میں اردو کے دو بک اسٹال لگتے تھے وہاں اس بار دہلی اردو اکادمی نے ہی حصہ لیا ہے۔

کتاب میلے میں اردو والے ندارد

نایاب کتابوں کے باوجود دہلی اردو اکادمی کا یہ بک اسٹال شائقین کا انتظار ہی کررہا ہے۔ اردو اکادمی کی طرف سے اس اسٹال پر مامور امیر الدین نے بتایا کہ آج پہلا دن ہے شاید اس لیے لوگوں کی تعداد کم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار میں اردو کے بہی خواہوں کی تعداد دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ان دو دنوں میں بہتر خریداری کی انہیں امید ہے۔

اس بار اردو اکادمی کی جانب سے دہلی سے متعلق متعدد کتابوں کو نمائش میں شامل کیا گیا ہے ان میں کچھ ایسی کتابیں بھی ہیں جو بہت نایاب ہیں لیکن ایسی نایاب کتابوں کو خریدنے کے لیے بھی کوئی خریدار نہیں ہے اور اسے اردو کی زبوں حالی سے جوڑکر دیکھا جارہا ہے۔ لیکن پھر بھی امید برقرار ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details