اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملازموں کی تنخواہ میں تخفیف کی کوئی تجویز نہیں: مرکز

کوروناوائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کی وجہ سے معیشت سست روی کی شکار ہے، ایسے میں مرکزی ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کی خبریں گشت کر رہی تھیں جنہیں پیر کو مرکزی حکومت نے مسترد کر دیا۔

By

Published : May 11, 2020, 7:50 PM IST

ملازموں کی تنخواہ میں تخفیف کی کوئی تجویز نہیں: مرکز
ملازموں کی تنخواہ میں تخفیف کی کوئی تجویز نہیں: مرکز

مرکزی حکومت نے پیر کو واضح کیا ہے کہ مرکزی ملازموں کی موجودہ تنخواہ میں کسی طرح کی تخفیف کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

میڈیا میں اس طرح کی خبرآنے کے بعد وزیر خزانہ نے یہ واضح کیا ہے کہ اس طرح کی خبر پوری طرح سے غلط اور اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ کسی بھی زمرے کے مرکزی ملازموں کی تنخواہ میں تخفیف کی کوئی تجویزنہیں ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس انفیکشن کی وجہ سے معیشت میں سست روی کی وجہ سے مرکزی ملازموں کے مہنگائی بھتے پر روک لگا دی گئی ہے۔ اس میں اب یکم جولائی 2021 سے اضافہ ہوگا اور اس سال جنوری میں ملنے والی قسط بھی نہیں دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details