نئی دہلی: ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کو کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ چین کی ڈھانچہ جاتی اور فوجی تیاری سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر وہ پاکستان کو اہم ٹکنالوجی منتقل کرتا ہے تو یہ یقینی طور پر تشویش کی بات ہے۔
ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے فضائیہ کے 89 ویں یوم تاسیس سے قبل آج سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک چین کی بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے پیش نظر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور فضائیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ چین پاکستان کو اہم فوجی ٹیکنالوجی منتقل نہ کرے۔
مزید پڑھیں:میں دہشت گرد نہیں ہوں: شرجیل امام