دہلی پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ کسان لیڈروں نے اتوار کو خواہ دہلی میں پروگرام نہیں کرنے اور دھرنے کے مقامات پر ہی پرامن طریقہ سے پرچم لہراکر یوم آزادی کا جشن میں شامل ہونے کی بات کہی ہے لیکن گزشتہ تجربہ اس کے برعکس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راجدھانی میں سرحدوں پر 26 جنوری کے مقابلہ میں زیادہ احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ گزشتہ بار کی طرح افسوسناک واقعہ کو انجام دینے کا کسی کو موقع نہ ملے۔
انہو ں نے بتایا کہ دہلی پولیس کے جوانوں کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی فاضل تعیناتی کے ساتھ ہی دیگر الیکٹرانک آلات سے سیکورٹی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ احتیاطاً ایسے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے گئے کہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران کسی بھی سطح پر خلل پڑنے کی گنجائش نہیں ہے۔