اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی اسمبلی انتخاب میں نتیش اور تیجسوی ہوں گے آمنے سامنے - دہلی اسمبلی انتخاب

بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے دہلی اسمبلی انتخاب میں جنتادل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی ) لیڈر تیجسوی یادو آمنے سامنے ہوں گے ۔

دہلی اسمبلی انتخاب میں نتیش اور تیجسوی ہوں گے آمنے سامنے
دہلی اسمبلی انتخاب میں نتیش اور تیجسوی ہوں گے آمنے سامنے

By

Published : Jan 22, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:52 AM IST

دہلی اسمبلی انتخاب میں ایک سیٹ پر وزیراعلیٰ مسٹر کمار کی پارٹی جے ڈی یو اور مسٹر لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی کے امیدوار ایک ۔ دوسرے کو شکست دینے کیلئے زور آزمائی کریں گے ۔ آرجے ڈی صدر مسٹر یادو کی غیر موجودگی میں پارٹی کی کمان سنبھال رہے ان کے بیٹے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو انتخابی میدان میں ہر طرح کا داﺅ پیچ آزماتے نظر آئیں گے ۔

دہلی اسمبلی انتخاب میں جے ڈی یو اور آرجے ڈی جہاں ایک۔ دوسرے کو مات دینے کیلئے انتخاب میں اترے گی وہ سیٹ براڑی ہے ۔ جہاں بہار کی دونوں ہی علاقائی پارٹیاں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریںگی ۔ اس سیٹ پر جے ڈی یو اور آرجے ڈی آمنے سامنے ہے ۔ جے ڈی یوکی جانب سے بہار کے آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جہاں کمان سنبھال رہے ہیں وہیں آرجے ڈی کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن منوج جھا انتخابی جوڑ گھٹاﺅ کرنے میں مصروف ہیں۔

اسمبلی انتخاب میں آرجے ڈی اور کانگریس کے مابین اتحاد ہوا ہے جس میں براڑی اسمبلی حلقہ کی سیٹ تال میل کے تحت آر جے ڈی کے کھاتے میں گئی ہے ۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور جے ڈی یو کے مابین سمجھوتے کے تحت براڑی اسمبلی کی سیٹ جے ڈی یو کے کوٹے میں گئی ہے ۔ اس سیٹ سے جے ڈی یو امیدوار کھڑا کرے گی ۔

دہلی اسمبلی انتخاب میں آرجے ڈی اور کانگریس کے مابین سیٹوں پر سمجھوتہ ہوا ہے جس میں کانگریس 66 اور آرجے ڈی چار سیٹوں پر انتخاب لڑے گی ۔ آرجے ڈی کے کھاتے میں براڑی ، کراڑی ، اتم نگر اور پالم اسمبلی حلقہ گئے ہیں۔ آر جے ڈی ان چاروں سیٹوں اپنے امیدوار اتارے گی ۔

دریں اثناءدہلی انتخاب میں پہلی بار بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین گٹھ بندھن ہواہے ۔ بی جے پی نے جے ڈی یو کیلئے دو سیٹیں چھوڑی ہیں۔ جے ڈی یو کو تال میل کے تحت جو دو سیٹیں ملی ہے ، ان میں براڑی اور سنگم ویہار شامل ہے ۔ ان دونوں سیٹوں پر جے ڈی یو اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details