نربھیا کی والدہ نے کہا کہ یہ لڑائی میرے اکیلے کی نہیں تھی، پورے معاشرے نے میرا ساتھ دیا ہے۔ سب کے ساتھ میں اس مقام پر پہنچی ہوں۔ آج نربھیا کے مجرموں کی پھانسی کی تاریخ طے ہو چکی ہے۔ اس کے لیے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
نربھیا کی والدہ نے میڈیا اور ملک کا شکریہ ادا کیا - Nirbhaya mother was welcomed the decision after court hearing
کورٹ کے فیصلے کے بعد نربھیا کی والدہ کا ان کے گھر اکشردھام اپارٹمنٹ میں لوگوں نے جم کر خیر مقدم کیا۔ وہیں نربھیا کی والدہ نے عدلیہ، ملک کے لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
نربھیا کی والدہ نے میڈیا اور ملک کا شکریہ ادا کیا
ملک کی خواتین کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے نربھیا کی والدہ نے کہا کہ ملک کی خواتین اور بچیاں مایوس نہ ہوں، کیوں کہ 'دیر ہے مگر اندھیر نہیں' ۔ عدالتی عمل میں جدو جہد بہت ہی لمبا ہے لیکن انصاف ضرور ملےگا۔