اردو

urdu

ETV Bharat / city

نربھیا معاملے کے مجرم پون کمار کی درخواست رد، یکم فروری کو پھانسی کا اعلان

آپ کو بتا دیں کہ جب یہ معاملہ پیش آیا تھا تو اس معاملے میں مجرم قرار پائے پون کمار نابالغ قرار دئے گئے تھے، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے اس پر شنوائی کو موخر کردیا تھا ۔

nirbhaya case
مجرم پون کمار کی درخواست رد،1 فروری کو پھانسی کا اعلان

By

Published : Jan 20, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 5:59 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سنہ 2011 میں پیش آئے نربھیا اجتماعی عصمت دری کے واقعہ نے پورے ملک کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ جب یہ معاملہ پیش آیا تھا تو اس معاملے میں مجرم قرار پائے پون کمار نابالغ قرار دئے گئے تھے، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے اس پر شنوائی کو موخر کردیا تھا ۔

لیکن اب تقریبا 9 برس بعد دوبارہ سے اس معاملے کے کئی مجرمین کو پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے حکم نامہ کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ صادر کیا ہے کہ اس معاملہ کا مجرم پون کمار تمام شواہدات کی بنیاد پر اس وقت بھی بالغ تھے۔

مزید پڑھیں: کیجریوال پرچہ نامزدگی داخل نہیں کرسکے

اطلاع کے مطابق اس سے قبل ہوئی سماعت پر مجرم کے وکیل نے اسے نابالغ بتا تےہوئے اسکول سر ٹیفکٹ کے تحت اس کی عمر 17 برس 27 دن بتایا تھا اور اسے جو وینائل قرار دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے پون کے وکیل کو ہر بار ایک طرح کے کاغذات پیش کرنے پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے کے سبھی مجرمین کو 1 فروری کی صبح 7 بجے پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details