نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی) نے دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانچ ہزار الیکٹرانک کچرا ضائع کرنے والے یونٹوں کے چلانے کی شکایت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی اور اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کو ایک نئی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این جی ٹی کے چیئر پرسن جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو 5 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 5 اپریل کو ہوگی۔
این جی ٹی نے دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ غازی آباد کے ضلعی مجسٹریٹ کے علاوہ مشرقی اور شمال مشرقی دہلی کے ضلعی مجسٹریٹ کے ساتھ بھی رابطہ کریں اور ایک رپورٹ درج کریں۔
سماعت کے دوران دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے این جی ٹی کو بتایا کہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ اجلاس میں الیکٹرانک کچرے کی غیرقانونی ریسائکلنگ کی جانچ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔