اردو

urdu

ETV Bharat / city

'نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی'

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک بنیادی تبدیلیاں لائے گی تاکہ 21 ویں صدی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

New education policy
نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی: مودی

By

Published : Oct 19, 2020, 8:21 PM IST

مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میسور یونیورسٹی کے صد سالہ کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " نیشنل ایجوکیشن پالیسی پری نرسری سے لے کر پی ایچ ڈی تک ملک کی پوری تعلیمی شعبہ میں بنیادی تبدیلی لانے کے لئے ایک بہت بڑی مہم ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام میں 21 ویں صدی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقل کوششیں جاری ہیں، ڈھانچہ جاتی سہولیات اور ساختیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ملک کو اعلی تعلیم کا مضبوط گڑھ بنانے اور زیادہ سے زیادہ قابل نوجوانوں کو زیادہ مسابقتی بنانے کے لئے حکومت کثیر الجہتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’گزشتہ 6 برسوں میں اعلی تعلیم کے شعبہ میں ہورہی کوششیں صرف نئے ادارے کھولنے تک ہی محدود نہیں ہیں۔ ان اداروں میں سسٹم کو بہتر بنانے اور صنفی اور معاشرتی شراکت کو یقینی بنانے کے لئے بھی کام کیا گیا ہے۔ ایسے اداروں کو بھی زیادہ خودمختاری دی جارہی ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ چھ برسوں میں سات نئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ قائم ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل ملک میں صرف 13 انسٹی ٹیوٹ تھے۔ اسی طرح تقریبا چھ عشروں تک ملک میں صرف سات ایمس خدمات انجام دے رہی تھیں۔ سال 2014 کے بعد ملک میں دوگنے سے زیادہ یعنی 15 ایمس قائم ہوچکے ہیں یا شروع ہونے کے مرحلے میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details