دہلی کے چانکیہ پوری میں موجود امریکی سفارت خانے میں جمعہ کو دوپہر کے وقت تعمیراتی کام کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا، جس میں موقع پر ہی ایک مزدور کی موت ہوگئی، جبکہ ایک کا علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ایک دیگر مزدور کا علاج جاری ہے۔
حادثے میں مرنے والے دونوں مزدور راجستھان کے دوسہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ دونوں کی پہنچان کنچن اور بابو لال کے طور پر ہوئی ہے۔ دہلی پولیس معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔