نئی دہلی: شمالی دہلی کے وزیر آباد میں جمنا میں نہانے گئے 3 بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران وہاں موجود لوگوں نے ایک بچے کو بچایا۔ موقع پر پہنچی انتظامیہ کی ٹیم نے ندی سے تینوں لاشیں نکالیں۔
مرنے والے تینوں بچے دہلی کے بھجن پورہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔