دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 299 نئے مثبت معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار کے پار ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 160 پہنچ گئی۔
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو دی گئی اطلاع کے مطابق 299 نئے معاملوں کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10,054پہنچ چکی ہے۔
ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ فی الحال وائرس کے فعال معاملے 5409 ہیں، جبکہ 4485 افراد اس وبائی مرض سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔