اردو

urdu

ETV Bharat / city

وکیل کے قتل معاملہ میں بھتیجہ کی بیوی گرفتار

اتر پردیش کے نوئیڈا کے الہاباس گاؤں میں کچھ روز قبل ایک وکیل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے مقتول کی بہو (بھتیجے کی بیوی) کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کلیدی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ وکیل کو ان کے بھتیجے نے گھر کے باہر قتل کر دیا تھا۔

Nephew's wife arrested in lawyer murder case
وکیل کے قتل معاملہ میں بھتیجہ کی بیوی گرفتار

By

Published : Nov 3, 2021, 2:50 AM IST

نوئیڈا: ایڈوکیٹ نشانت (30 سال) اپنے خاندان کے ساتھ الہاباس گاؤں نوئیڈا اتر پردیش میں رہتے تھے۔ ایڈوکیٹ نشانت سورج پور کورٹ میں پریکٹس کرتے تھے۔ پیر کی رات دیر گئے اس کے گاؤں میں ایک شخص کی بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، جسے وہ دیکھنے گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران گھر کے قریب پہلے سے گھات لگائے ہوئے بدمعاشوں نے ان پر دو گولیاں داغ دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گائیوں اور بچھڑوں کو مارنے کے الزام میں دھرمیندر نام کا شخص گرفتار

انہیں زخمی حالت میں گریٹر نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا تھا۔ نشانت کے گھر والوں نے ان کے بھتیجے سندیپ کے خلاف شکایت کی تھی۔ پولیس نے سندیپ کی بیوی سویتا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

'کسانوں نے نوئیڈا کی سی ای او کی ارتھی نکالی'

پولیس کا کہنا ہے کہ سویتا کو پہلے سے معلوم تھا کہ اس کا شوہر سندیپ اس کے چچیرے سسر نشانت کو قتل کرے گا لیکن پھر بھی اس نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی۔ اس واقعہ میں سویتا بھی ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے مرکزی ملزم سندیپ کو پکڑنے کے لیے کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی اس قتل کیس کے اہم ملزم سندیپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details