بہار کے کشن گنج میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر AMU Center in Kishanganj کے قیام کو تقریباً 8 برس مکمل ہو چکے ہیں۔ اس سینٹر کے قیام مقصد کشن گنج سمیت پورے بہار کے نوجوانوں کے لیے تعلیم کے میدان میں مواقع فراہم کرنا تھا۔
اس سینٹر کے لیے تقریباً 137 کروڑ روپے یو پی اے حکومت نے مختص کئے تھے- اس سینٹر کا سنگ بنیاد سونیا گاندھی نے 2014 میں رکھا تھا۔ لیکن ابھی تک اس سینٹر کو محض 10 کروڑ روپے ہی مل پائے ہیں۔
مختص بجٹ کے باوجود گذشتہ 8 برسوں سے کشن گنج کے اس سینٹر کے ذمہ داران مسلسل بقیہ رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ لیکن ابھی تک کی گئی تمام کوششیں ناکام ہی ثابت ہوئیں۔ اسی سے متعلق کشن گنج سے رکن پارلیمان ڈاکٹر محمد جاوید پارلیمنٹ میں آواز آٹھا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان ڈاکٹر محمد جاوید Mohd Javed Khanنے بتایا کہ گذشتہ ایوان کے دوران بھی انہوں نے اپنی آواز بلند کی تھی۔ اور اس بار بھی وہ کشن گنج کی آواز بلند کر رہے ہیں ۔اسی سے متعلق انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھی خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانے میں ان کی مدد کریں۔