دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زائد ریکارڈ5،891 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 3.81 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے میں کمی درج کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 3,81,644 ہوگئی۔ وہیں اس دوران مجموعی مزید 4،433 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 3،42،811 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 89.82 فیصد رہ گئی جو جمعرات کے روز 90.05 فیصد تک پہنچ گئی تھی ۔