اردو

urdu

ETV Bharat / city

این ڈی ایم سی عوامی مقامات پر تھوکنے والوں پر مزید سخت - عوامی مقامات پر تھوکنے کے سلسلے میں ایک نوٹس

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے مقصد سے نئی دہلی میونسپل کونسل(این ڈی ایم سی) نے اپنے علاقہ میں دس سوک وارڈن کے ایک خصوصی دستے کے ذریعہ اہم مہم کی شروعات کی ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

NDMC stricter on spitting in public places
این ڈی ایم سی عوامی مقامات پر تھوکنے والوں پر مزید سخت

By

Published : Jul 2, 2020, 6:56 PM IST

نئی دہلی میونسپل کونسل ’این ڈی ایم سی‘ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کونسل نے پہلے سے ہی عوامی مقامات پر تھوکنے کے سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق عوامی مقامات پر تھوکنے والوں پر 1000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اب اس سلسلے میں ایک بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کونسل نے نئی دہلی میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 10 سوک وارڈنوں کے دستے کے ساتھ ایک ایسی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں جرمانہ یا چالان کرنے کے علاوہ یہ شہری وارڈن بیداری مہم کے ذریعہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور پیشاب کرنے کے مضر اثرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے۔

میونسپل کونسل کے یہ سوک وارڈن ایک مخصوص وردی میں اپنی ڈیوٹی کریں گے اور موقع پر چالان کے لیے ایک پی او ایس مشین بھی ساتھ رکھیں گے، پی او ایس مشین میں ای چالان کے ذریعہ جرمانہ ادا کیا جاسکے گا کیونکہ اگر کسی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے پاس جرمانہ ادا کرنے کے لیے نقد نہ ہو تو وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ بھی ادائیگی کرسکتا ہے، اگر عوامی مقامات پر تھوکنے والے شخص کے پاس جرمانہ ادا کرنے کے پیسے نہ ہوں تو اسے متعلقہ قانون کے التزام کے تحت کاروائی کے لیے میونسپل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں مہم کی شروعات کناٹ پلیس، خان مارکٹ، گول مارکٹ،سروجنی مارکٹ، بنگالی مارکٹ، جن پتھ اور دیگر اہم مارکٹ علاقوں سے کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں جولائی کے وسط تک اس مہم کے تحت پارکوں، بڑے باغات اور عوامی مقامات پر تھوکنے والوں کے خلاف میونسپل کونسل کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جرمانہ عائد کرنے کے لیے کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details