اردو

urdu

ETV Bharat / city

تاخیر تو ہوئی لیکن انصاف ملا: ریکھا شرما - قومی کمیشن برائے خواتین ریکھا شرما

خواتین قومی کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا کہ یہ یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ طویل انتظار کے بعد ملزمین کو پھانسی دی گئی ہے، اور انصاف کا تقاضہ پورا ہوا۔

NCW president Rekha Sharma bids for hanging Nirbhaya convicts
لمبے وقت کے بعد ہی صحیح انصاف ملا: ریکھا شرما

By

Published : Mar 20, 2020, 10:41 AM IST

طویل انتظار کے بعد بالآخر آج صبح 5:30 بجے نربھیا کے مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، ان سب لوگوں کو آج انصاف ملا، جو گذشتہ 7 برسوں سے اس جنگ میں مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

لمبے وقت کے بعد ہی صحیح انصاف ملا: ریکھا شرما

ریکھا شرما نے مزید کہا کہ اب گناہ کرنے والوں کے دل میں خوف ہوگا کہ اگر وہ کوئی گناہ کرتے ہیں تو قانون ان کا پیچھا نہیں چھوڑیگا۔

ریکھا شرما نے کہا کہ آج انصاف ہوا ہے۔ نربھیا کو انصاف ملا ہے۔ ایک ہی وقت میں ان تمام خواتین کو انصاف ملا ہے جو الگ الگ سے طریقوں سے جرائم کا شکار ہوئی ہیں۔ اب شاید جرائم کم ہوںگے اور خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details