اردو

urdu

By

Published : Oct 31, 2021, 10:54 PM IST

ETV Bharat / city

نئی دہلی: فٹ انڈیا پلاگ رن میں 500 کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت

پلاگ رن ایک منفرد سرگرمی ہے جس میں فٹنس اور صفائی پر زور دیا جاتا ہے۔ شرکا صفائی اور صحت کو فروغ دینے کے لیے دوڑتے ہوئے (جاگنگ) کوڑا جمع کرتے ہیں۔

فٹ انڈیا پلاگ رن میں 500 کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت
فٹ انڈیا پلاگ رن میں 500 کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت

نئی دہلی میں فٹ انڈیا مہم کے تحت اتوار کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے سالانہ ملک گیر پروگرام 'فٹ انڈیا پلگ رن' میں 500 سے زیادہ کھلاڑیوں اور کوچز نے حصہ لیا۔

فٹ انڈیا پلاگ رن

اس کے ساتھ ہی اس برس کی 'کلین انڈیا' مہم بھی اپنے اختتام کو پہنچی، جو یکم اکتوبر سے شروع ہوئی تھی۔

فٹ انڈیا پلاگ رن

'پلاگنگ' یا 'پلاگ رن' ایک منفرد سرگرمی ہے جو فٹنس اور صفائی کو یکجا کرتی ہے۔ شرکاء صفائی اور صحت کو فروغ دینے کے لیے دوڑتے ہوئے (جاگنگ) کوڑا جمع کرتے ہیں۔

فٹ انڈیا پلاگ رن

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ

پروگرام کے شرکاء نے قومی اتحاد کے دن کے موقع پر اتحاد کا حلف بھی اٹھایا۔ اسے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔

بھارت کو کچرے سے پاک بنانے کی اپنی انتھک مہم کے لیے مشہور ریدو رمن بیولی نے اس موقع پر 'فٹ انڈیا پلگ رن' کی قیادت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details