اردو

urdu

ETV Bharat / city

قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتر پردیش اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا - قومی انسانی حقوق کمیشن

قومی انسانی حقوق کمیشن نے سپریم کورٹ کے باہر ایک خاتون اور مرد کے ذریعہ خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے کے معاملے سے متعلق شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور دہلی کے پولیس کمشنر کو چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتر پردیش اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا
قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتر پردیش اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

By

Published : Sep 1, 2021, 7:59 PM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے سپریم کورٹ کے باہر ایک خاتون اور مرد کے ذریعہ خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے کے معاملے سے متعلق شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور دہلی کے پولیس کمشنر کو چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کمیشن کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق 16 اگست کو خود سوزی کی کوشش کرنے والے مرد اور عورت کو علاج کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان دونوں کی موت ہوگئی۔ خاتون نے اس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس پر بے حس ہونے اور کارروائی نہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

کمیشن نے دونوں افسران سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں مبینہ طور پر قصوروار پولیس افسران کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس، اترپردیش کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرین کے خاندان کے افراد کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:

نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والا شخص سسٹم سے بھی متاثر محسوس ہورہا تھا۔

متاثرہ خاتون اور مرد نے خود سوزی سے قبل فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جون 2019 کو اتر پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن پولیس افسران مجرم کی مدد کر رہے تھے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ مجرم رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details