تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان Dharmendra Pardhan نے آج دون اسکول کے ذریعے منعقد انڈین پبلک اسکول کی 82ویں کانفرنس (آئی پی ایس سی) کی پرنسپل کی کنکلیو سے خطاب کیا۔
اس موقع پر پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسیNational education policy (2020) میں ایک جیسی اور شمولیتی تعلیم پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس میں سماجی اور اقتصادی طور سے پسماندہ افراد کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمولیتی کلاس روم سے مختلف تجربات و نظریات کے حامل تمام افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے، اور اس میں ملک کو درپیش متعدد چیلنجز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس کانکلیو میں شرکت کرنے والے تمام اسکولوں سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں اپنی رائے دیں کہ ہمارے سرکردہ اسکول کتنے شمولیتی ہیں اور یہ بھی بتائیں کہ ملک کے ہر بچے کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مزید اور کیا کیا جا سکتا ہے۔
پردھان نے کہا کہ علم سے مالا مال شخص ایک اچھے معاشرہ، انصاف پر مبنی معاشرہ، اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے۔ علم اسے اپنی زندگی میں اتارنے اور اس علم کو آگے تک پہنچانے کی خواہش نے ہی آج انسانو ں کو یہاں تک پہنچایا ہے۔
جس میں آگ کی دریافت، پھرکاشت کاری سے لے کر آج کے دور میں آسمانوں کا سفر اور ستاروں کی سیر تک کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو بہترین چیزیں عطا کریں۔