اردو

urdu

ای ٹی وی بھارت نے نجف گڑھ کے جوراور مارکیٹ کا جائزہ لیا

دہلی کے نجف گڑھ کے جوراور مارکیٹ میں کورونا وائرس کو لے کر کیا کچھ اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے مارکیٹ کے پریسیڈینٹ ہریندر سنگل سے بات چیت کی۔

By

Published : Apr 13, 2020, 4:13 PM IST

Published : Apr 13, 2020, 4:13 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے نجف گڑھ کے جوراور مارکیٹ کا جائزہ لیا
ای ٹی وی بھارت نے نجف گڑھ کے جوراور مارکیٹ کا جائزہ لیا

جوراورمارکیٹ کے صدر ہریندر سنگل نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹ کے دکانداروں کو کس طرح آگاہ کیا گیا ہے اور معاشرتی فاصلے بنانے کے لئے کیا ہدایات دی گئی ہیں، اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ نجف گڑھ علاقے کی سب سے اہم مارکیٹ ہے، جس میں ہر طرح کی دکانیں موجود ہیں، لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے حکومت کے ذریعے جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ان دنوں یہاں صرف گینرال اسٹورز ہی کھل رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے اثرات سے خریداروں اور گاہکوں کو بچانے کے لئے مارکیٹ ایسوسی ایشن کی طرف ہر دکان کے باہر ایک ملازم کو تعینات کیا گیا ہے، جو مارکیٹ میں آئے گاہکوں کو معاشرتی فاصلہ بنانے کے لیے تاکید کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں سبھی دکانوں کے باہر سینیٹائزربھی رکھے گئے ہیں تاکہ گاہک اپنے ہاتھوں کو اس سے صاف کر سکیں۔

ہریندر سنگل نے مزید بتایا کہ معاشرتی فاصلے کے پیش نظر اور اسے برقرار رکھنے کے لئے تمام دکانداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک خریدار سے رجوع ہوں، اور دوسرے خریدار کو اس وقت تک مشغول نہ رکھیں جبکہ تک کہ پہلا خریدار وہاں سے فارغ نہ جائے۔

اس دوران انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کی خدمت کرنے اور دوسرے لوگوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details