اردو

urdu

ETV Bharat / city

اگرحوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی مشکل نہیں

دارالحکومت دہلی کے سنگم وہارعلاقے سے تعلق رکھنے والے رہنے والے نابد اختر نے جے ای ای مینس امتحان میں 92 فیصد نمبرات حاصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

Nabid Akhtar achieved great success
اگرحوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی مشکل نہیں

By

Published : Sep 21, 2020, 9:15 PM IST

تفصیل کے مطابق نابد نے ایسے حالات میں یہ کامیابی حاصل کی ہے جب ان کے پاس دیگر کورسز کے لیے امتحانات کی فیس جمع کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے اب ان کی خواہش ہے کہ انہیں دہلی کے کسی کالج میں داخلہ ملے تاکہ ان کے والدین کی پریشانیاں دورہو سکیں۔

اگرحوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی مشکل نہیں

نابد کا تعلق کسی بڑے مالدار گھرانے سے نہیں ہے لیکن اپنی بلند ہمت اور حوصلے کے سبب نابد نے بارہویں جماعت میں بھی 97 فیصد نمبر حاصل کیا تھا اوراب اسی شوق و لگن کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے جے ای ای مینس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی 92 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔

نابد کے والد آٹو رکشہ چلاکر اپنا گھر چلاتے ہیں، گذشتہ دنوں لاک ڈاؤن کےسبب معاشی بحران سے دوچار نابد کے والدین اپنے بیٹے کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔

اگرحوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی مشکل نہیں

مزید پڑھیں:

جلد ہی ایئرفورس کی خاتون پائلٹ رافیل اڑائیں گی


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نابد کی والدہ نے بتایا کہ ہم نے تمام پریشانیوں کےباوجود اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا ہے اب ہم بھی چاہتے ہیں بچے اس قابل ہو جائیں تاکہ ہماری پریشانیاں کارآمد ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details