مشرقی دہلی کے مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں واقع شیو وہار میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول کے گیٹ پر سیکڑوں افراد آدھار کارڈ سے راشن لینے کے لیے جمع ہو رہے ہیں اور لاک ڈاؤن خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مصطفی آباد: راشن لینے کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی - مشرقی دہلی کے مصطفی آباد
دارالحکومت دہلی میں جہاں لاک ڈاؤن کھولنے کا امکان دیکھا جارہا ہے۔ اسی لاک ڈاؤن کی وجہ سے آدھار کارڈ سے راشن لینے والے لوگوں کے سامنے پریشانی پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں کو آدھار کارڈ سے راشن لینے کے لیے صبح 4 بجے سے قطار لگانی پڑتی ہے اور راشن لینے کے دوران یہ لوگ لاک ڈاؤن کی جم کر خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
![مصطفی آباد: راشن لینے کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی Mustafabad: Lockdown violation while taking ration](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6999005-277-6999005-1588237343953.jpg)
مصطفی آباد: راشن لینے کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں لیکن غریب بے سہارا مزدور 2 وقت کی روٹی کے لیے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ ہیں۔
لوگوں نے دہلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ راشن دینے کے لیے حکومت کو ایک آسان طریقہ اپنانا چاہئے، جس کی وجہ سے لوگوں کو ایسے قطار میں لگنے کی ضرورت نہ پڑے اور راشن آسانی سے مل جائے۔
TAGGED:
مشرقی دہلی کے مصطفی آباد