انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہدیہ کی اہلیت اس وقت ہوگی جب ہم زمین کے مالک ہونگے لیکن جب ہم مسجد کے مالک نہیں تو کیسے ہدیہ کر سکتے ہیں۔'
کمال فاروقی نے مزید کہا کہ 'ابھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مقدمہ اپنے آخری مراحل میں ہیں، ایک بار عدالت کا فیصلہ آنے دیں، اس کے بعد بھی بات ہو سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہندوستان کے عوام راجیو دھون کے شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے اپنی پروفیشی اینسی کا اچھا استعمال کیا ہے۔'