اردو

urdu

ETV Bharat / city

’آرایس ایس کے امن ایجنڈہ پرمشاورت کو بھروسہ نہیں’ - آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد

بابری-ایودھیا پر فیصلے کے تعلق سے آر ایس ایس کی مسلم رہنماؤں کے ساتھ اجلاس پر مسلم جماعتوں کی امبریلا تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت آر ایس ایس کی سرگرمیوں کو دوہرا کھیل قرار دے رہی ہے۔

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت سے خوصی انٹرویو

By

Published : Nov 8, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Nov 8, 2019, 11:45 PM IST

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی انٹرویو میں آر ایس ایس پر دھوکہ بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سنگھ کے لوگ امن کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف فیصلہ آنے کے بعد دیوالی اور جشن منانے کے پیغامات بھی نشر کر رہے ہیں اس دوہرے رویہ کو کیا کہا جائے، آر ایس ایس ہی ملک کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی انٹرویو
نوید حامد نے مزید کہا کہ ’وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جنوری 2020 سے رام مندر کی تعمیر شروع ہوجائے گی، انہیں یہ خبر کس نے دی؟ کیا عدالت عظمی سے یہ خبر لیک ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو یہ عدلیہ کی تاریخ میں سب سے شرمناک واقعہ ہے، چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہئے‘۔ایک سوال کے جواب میں نوید حامد نے کہا کہ میں ان سے کیوں بات کروں؟ کون ہیں یہ لوگ ؟ اگر بات ہونی ہوگی تو بابری پر فیصلہ آنے کے بعد بات ہوگی۔مسلم جماعتوں کے نمائندوں کی آرایس ایس کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کو سرکار ی ایجنڈہ کا حصہ بتاتے ہوئے نوید حامد نے کہا ’اگر امن کی اتنی ہی فکر ہے تو وہ لوگ اپنے لوگوں کو اپیل کریں اور ان اپیلوں میں مسلم نمائندوں کو بلائیں۔‘
Last Updated : Nov 8, 2019, 11:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details