اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مسجد کا معاوضہ نہیں لیا جاسکتا'

طویل مدت سے چلے آرہے بابری مسجد تنازع پر ہنگامہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا فیصلے سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ جو بھی عدالت فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا لیکن اب اس معاملے میں ریویو پٹیشن دائر کرنے کی تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فتح پوری مسجد کے شاہی امام کی رائے'

By

Published : Nov 18, 2019, 8:47 PM IST

بابری مسجد تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اعتراض جتاتے ہوئے ریویو پٹیشن میں جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ایسے میں دہلی کے شاہی امام کا موقف کیا ہے؟

طویل مدت سے چلے آرہے بابری مسجد تنازع پر ہنگامہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا فیصلہ سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ جو بھی عدالت فیصلہ کرے گی وہ قابل قبول ہوگا لیکن اب اس معاملہ میں ریویو پٹیشن دائر کرنے کی تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

گذشتہ روز ہی 'آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 'کی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ وہ بابری مسجد تنازع کے فیصلہ کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کریں گے۔

اس سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہجہانی جامع مسجد کے امام احمد بخاری سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کر دیا تاہم اسی موضوع پر جب فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں۔

'مسجد کا معاوضہ نہیں لیا جاسکتا'

مزید پڑھیں:'فاروق عبداللہ کی حراست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جو فیصلہ کیا ہے ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں، ہمیں ریویو پٹیشن کو با اثر طریقہ سے داخل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کچھ کمی بیشی نہ رہ جائے۔

مزید پڑھیں: شرد اروند بوبڈے نے سی جے آئی کے عہدے کا حلف لیا

انہوں نے مزید کہا کہ ' 5 ایکڑ اراضی کو قبول نہ کرنے کی بھی ہدایت دی مفتی مکرم نے کہا کہ مسجد کا معاوضہ نہیں لیا جا سکتا اس لیے بابری مسجد کے بدلے میں زمین قبول نہیں کرنی چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details