اردو

urdu

ETV Bharat / city

مفتی مکرم کی عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل - فرانسسی صدر کا بیان

شاہی مسجد فتح پوری کے امام مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد بھارتی اورعالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کلی طور پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جب تک کہ فرانس کے صدر اپنے بیان کو واپس نہ لے لیں۔

mufti mukarram
شاہی مسجد فتح پوری کے امام مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد

By

Published : Oct 30, 2020, 7:08 PM IST

شاہی مسجد فتح پوری کے امام مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت میں صدر فرانس میکخواں کا بیان ناقابل قبول ہے، کوئی بھی سنجیدہ اور مہذب سماج میں رہنے والا اس کی حمایت نہیں کرسکتا۔

مفتی مکرم کی عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل

فرانسسی صدر کا بیان عالمی طور پر بدامنی اور اشتعال پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے ان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں اور فرانس میں پیغمبر اسلام کی توہین آمیز خاکے بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور اظہار رائے کی آزادی کا قانون بناتے وقت مذہبی شخصیات کا احترام ملحوظ رکھیں۔

مفتی مکرم نے اقوام متحدہ و سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ فرانس کے مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، مقررین نے کہا کہ اسکول کے ٹیچر کے قتل کو کوئی بھی درست نہیں ٹھہراتا اس مذموم فعل کا سدباب ہونا چاہیے۔ انہوں نے بھارت سے اپیل کی کہ صدر میکخواں کے بیان کی حمایت نہ کی جائے تو بہتر ہے۔

مفتی مکرم نے مسلم ممالک سے پر زور اپیل کی کہ معاشی اور سیاسی تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عالمی عدالت میں اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں اس مسئلہ کو پیش کیا جائے۔

انہوں نے عرب اور غیر عرب تمام مسلم ممالک سے پر زور اپیل کی کہ کلی طور پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے فرانس کی بنی ہوئی کوئی چیز بھی مسلمان استعمال نہ کرے جب تک کہ فرانس کے صدر اپنے بیان کو واپس نہ لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details