نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق منگل کو یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں مودی Modi at a BJP parliamentary party meeting نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی۔
میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویژنل صدور سے بات چیت کریں اور انہیں چائے پر بحث کے لیے بلائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویژنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔
پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس مقابلہ، ایم پی تندرست چائلڈ مقابلہ اور سوریہ نمسکار مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔
مسٹر مودی کو میٹنگ میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دوس‘ قرار دینے پراعزاز سے نوازا گیا۔