اردو

urdu

ETV Bharat / city

آتم نربھر بھارت کے فروغ کے لیے ایم پی گولف کپ - گولف کلب میں ایم پی کپ 2020 گولف ٹورنامنٹ

آتم نربھر بھارت کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی نگرانی میں منعقد ایم پی گولف کپ ٹورنامینٹ کا آج اختتام ہوا۔

mp golf cup for the promotion of atm nirbhar bharat
آتم نربھر بھارت کے فروغ کے لیے ایم پی گولف کپ

By

Published : Oct 11, 2020, 8:33 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کی غرض سے نئی دہلی کے تاریخی گولف کلب میں ایم پی کپ 2020 گولف ٹورنامنٹ کا آج اختتام ہوا۔

رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی

ٹورنامنٹ میں کارپوریٹ ہیڈ، بیورو کریٹس، جونیئر گولفر اور ڈی جی سی کے ممبران سمیت 400 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

میناکشی نے کہا کہ ہم نے یہ ٹورنامنٹ آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ گولف ایک ایسا کھیل ہے جہاں سماجی فاصلے کے قواعد پر عمل کیا جاسکتا ہے اور کھلاڑی ماسک کے ساتھ کھیل کو انجام بھی دے سکتے ہیں۔

ایشیائی گولڈ میڈلسٹ اور ارجن ایوارڈ یافتہ امت لتھرا نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آتم نربھر بھارت کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے گولف کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے چیئرمین دیپک دھون نے کہا کہ ایم پی کپ انفرادی اسٹبل فورڈ فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا، جس میں کھلاڑی کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس دیے گئے۔ اس ٹورنامنٹ کا بیشتر ایوارڈ رکشیت دہیا اور سودیپ نے حاصل کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details