اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کی ٹیکہ کاری - ای ٹی وی بھارت

ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 295 ویں دن ہفتہ کے روز 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ابھی تک مجموعی طور پر 108 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے
ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے

By

Published : Nov 6, 2021, 9:58 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت شام 7 بجے تک 108 کروڑ 18 لاکھ 66 ہزار 715 کووڈ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ہفتہ کے روز کووڈ ویکسین کے 25 لاکھ 54 ہزار 917 ٹیکے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آج وزیراعظم مودی کووڈ ٹیکہ کاری مہم پر جائزہ میٹنگ کریں گے

اعداد و شمار کے مطابق 73 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 908 لاکھ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 34 کروڑ 25 لاکھ 43 ہزار 807 کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی، اس لیے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details