اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے کچھ راحت ملی ہے، جبکہ جمعہ کے دن ممنوعہ علاقوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کی بات رہی۔

صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jul 17, 2020, 10:51 PM IST

آج، مسلسل دسواں دن صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نئے مریضوں سے زیادہ ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری گزشتہ 24 گھنٹے کے اعداد و شمار کے مطابق کل کے 1652 مریضوں کےمقابلے میں آج 1462 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ 1608 متاثرین نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے کووڈ -19 مریضوں کے ساتھ یوگا کیا


تاہم، دہلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1،20،107 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ان میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1608 بڑھ کر 99301 یعنی 82.67 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 26 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 3571 ہوگئی۔ گزشتہ روز اس وائرس سے 58 متاثرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس مدت کے دوران ممنوعہ زون کی تعداد 658 سے بڑھ کر آج 668 ہوگئی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی، مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد تیسری ریاست ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details