اس سے قبل آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد یکم دسمبر کو رکھا جانا تھا جسے بعد میں 7دسمبر کردیا گیا تھا۔
مودی سات دسمبر کو آگرہ میٹرو پروجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے - اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
وزیراعظم نریندر مودی آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کا سنگ بنیاد 7 دسمبر کو رکھیں گے۔ آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ نریندر مودی نئی دہلی سے ورچوئل پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔ وہ اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک چھوٹی سے ریلی سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی لکھنؤ سے پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو نارائن سنگھ نے جمعرات کو پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگرہ میٹرو ریل پروجکٹ کے سنگ بنیاد کی تیاری کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ پروجکٹ کے پہلے مرحؒے میں تاج محل کے مشرقی گیٹ سے جامع مسجد کے درمیان 14کلو میٹر کے دوری میں چھ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پروجکٹ کا پہلا مرحلہ 2022 کے آخر تک پورا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو مراحل میں پورا ہونے والی میٹرو ریل پروجکٹ میں 29.4کلو میٹر دوری کے درمیان 27اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پروجکٹ میں 8379.62کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔