وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے سابق صدر ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کو بھی ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا، جن کے اعزاز میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مودی نے اتوار کو ٹویٹ پیغام میں کہا 'تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ پرمبارکباد، اساتذہ نے ہمیشہ نوجوانوں کے دل و دماغ کو صحیح سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کووڈ وبا کے دوران طلباء کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے اساتذہ نے جو طریقے اختیار کئے وہ قابل تعریف ہیں۔ میں ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سلام پیش کرتا ہوں اور ہمارے ملک کی تعمیر میں ان کے نمایاں تعاون کو یاد کرتا ہوں۔'
مزید پڑھیں: یوم اساتذہ: ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے اقوال زریں