ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دادری کی ہدایت پر تحصیل دادری اور بلدیہ دادری کی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 'کسٹوڈین کی اراضی' کو قبضے سے واگزار کرایا۔ تحصیلدار دادری راکیش جینت کے مطابق تمام تر انتباہ کے باوجود قابضین ہٹنے کو تیار نہیں تھے لہذا ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
وہیں نوئیڈا اتھارٹی نے بھی تقریباً 30کروڑ مالیت کی 3 ہزار مربع میٹر اراضی کو تجاوزات سے واگزار کرایا۔ اتھارٹی کے اس اقدام کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور احتجاج کرنے لگی لگی، تاہم انہیں کافی مشقت کے بعد موقع سے ہٹا دیا گیا۔