کورونا بحران میں متعدد ریاستوں کے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کورونا کے خوف سے دارالحکومت دہلی سے اپنے آبائی وطن ہجرت کر گئی تھی، لیکن اب روزینہ مزدور دہلی کی جانب ذریعہ معاش کے لیے واپس بھی آرہے ہیں۔
یومیہ مزدوروں کو دہلی سے اہنے آبائی وطن ہجرت کرنے میں بھی کافی زیادہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا تھا چونکہ یہ لوگ لاک ڈاؤن میں روزگار کے ختم ہو جانے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور تھے تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے سے کاروبار تو شروع ہوئے ہیں لیکن ان مزدوروں کے چلے جانے سے فیکٹریوں میں کام کرنے کے لیے مزدور نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے شعبوں میں کام متاثر ہو رہا ہے۔
وہیں دوسری جانب جو یومیہ مزدور اپنے گاؤں یا آبائی وطن روانہ ہوئے تھے ان کو وہاں پر بھی کوئی روزگار یا ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے ان مزدوروں کو ضروریات زندگی کے لیے پھر انہیں مقامات پر لوٹنا پڑے گا جہاں سے وہ لوگ کوچ کر گئے تھے۔
دارالحکومت دہلی میں ایسا ہی ایک کنبہ جس کے تمام افراد کورونا بحران میں لاک ڈاون کے دوران اپنے آبائی وطن بہار چلا گیا تھا لیکن اب وہ روزگار اور ذریعہ معاش کے لیے دہلی واپس آگئے ہیں۔