اردو

urdu

ETV Bharat / city

میوات: کورونا وبا کے خاتمے کے لیے انتظامیہ چوکس - کورونا وبا کے خاتمے کے لیے انتظامیہ چوکس

ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مدنظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

میوات: کورونا وبا کے خاتمے کے لیے انتظامیہ چوکس
میوات: کورونا وبا کے خاتمے کے لیے انتظامیہ چوکس

By

Published : May 4, 2021, 7:18 PM IST

نوح میوات کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے پورے ضلع میں واقع کنٹینمنٹ زونز میں سینیٹائزیشن کے لیے نوڈل آفیسرز کو مقرر کیا ہے۔

شہری علاقوں میں واقع کنٹینمنٹ زون میں میونسپل کمشنر کو نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں کے کنٹینمنٹ زون کے لیے ضلع پریشد کے سی ای او کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ضلع میں کورونا کے بڑھتے وائرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے حکومت ہریانہ کے احکامات کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا ہے اور شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج کو کووڈ اسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔ ضلع محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب 532 کورونا وائرس کے فعال معاملے ہیں جبکہ صحتیابی کی شرح 79 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details