نئی دہلی:دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے وفد نے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کرکے دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2021-2022 میں داخلے کے لیے جاری کردہ کاٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی اور داخلے کے عمل سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی اور میمورنڈم پیش کیا۔
دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی، وائس چانسلر کو میمورنڈم
دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے وفد نے وائس چانسلر سے ملاقات کرکے اپنی شکایت ان کے سامنے رکھی، ساتھ ہی انہیں میمورنڈم بھی سونپا۔
اے بی وی پی دہلی کے صوبائی وزیر اور نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر سدھارتھ یادو نے کہا ، "ہماری تقریباً 1 گھنٹے تک وائس چانسلر سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے تمام مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
-
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزیر کا اعلان - Mob Lynching: احمدآباد میں مدرسہ کے طالب علم ہجومی تشدد کے شکار
اے بی وی پی (اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد) کی قومی جنرل سکریٹری ندھی ترپاٹھی نے کہا کہ"جس طرح دہلی یونیورسٹی کے تحت نامور ادارے 100 فیصد کٹ آف جاری کررہے ہیں، اس کی وجہ سے مالی طور پر کمزور طبقے سے آنے والے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ ہر طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے۔