محمود مدنی نے دہلی پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں فرقہ پرست عناصر کے ذریعہ منگول پوری میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر پر قدغن لگائے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔
جمعیت علماء ہند ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور دونوں فریقوں کے درمیان اچھے اور خوشگوار ماحول کے لیے کوشاں رہی ہے۔ منگول پوری میں رنکو شرما کے قتل کے بعد اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ خود پولیس انتظامیہ نے اسے دو لوگوں کا آپس میں ہونے والا تجارتی جھگڑا قرار دیا ہے۔
منگول پوری میں باہر سے آکر کچھ عناصر نے مسلمانوں کو دھمکانے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے وہاں مسلمانوں کے ایک دفد نے میں جمعیۃ کے صدر دفتر میں مولانا محمود مدنی سے ملاقات کی اور ان کو علاقہ کی صورت حال سے واقف کرایا۔