ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی یونیورسٹی میں میڈیکل سائنس کا امتحان ملتوی - دہلی یونیورسٹی میں امتحان ملتوی

انتظامی وجوہات کی بناء پر دہلی یونیورسٹی میں میڈیکل سائنس کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ میڈیکل سائنس کے ڈپٹی رجسٹرار فیکلٹی نے بتایا کہ امتحان کے حوالے سے جلد ہی ایک نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

دہلی یونیورسٹی میں میڈیکل سائنس کا امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا جلد اعلان ہوگا
دہلی یونیورسٹی میں میڈیکل سائنس کا امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا جلد اعلان ہوگا
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:07 PM IST

دہلی یونیورسٹی میں امتحان کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ تو وہیں دہلی یونیورسٹی نے میڈیکل سائنس کی فیکلٹی کا امتحان ملتوی کردیا ہے۔ اس بارے میں ڈپٹی رجسٹرار فیکلٹی آف میڈیکل سائنس ایس کے ڈوگرہ نے کہا کہ امتحان کے لئے جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

میڈیکل سائنس کی فیکلٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ایس کے ڈوگرہ نے بتایا کہ پوسٹ گریجویشن میں ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس اور ڈپلومہ جیسے کورسز کے لئے جو امتحان 16 جون سے شروع ہونا تھا ، کچھ انتظامی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان تمام کورسز کے امتحانات کے لئے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہےکہ دہلی یونیورسٹی میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن میں آخری سال کے طلباء کے لئے اوپن بک کے امتحان کے بارے میں بھی تنازعہ چل رہا ہے۔ معلوم ہو کہ ہولی کی تعطیلات کے دوران ڈی یو سے باہر طلباء اپنے گھروں میں ہیں۔

لاک ڈاؤن اور کووڈ 19 کی وجہ سے طلبا کو دہلی آنا خطرناک ہے۔ وہیں یکم جولائی سے ہی آن لائن اوپن بک کا امتحان کی بات کہی گئی۔ جس کے لیے کئی طلباء کے پاس مطالعہ کا مکمل مواد موجود نہیں ہوتا ہے۔ طالب علم انٹرنیٹ رابطے، لیپ ٹاپ وغیرہ کے علاوہ کتابوں کی کمی کی وجہ سے اس امتحان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وہیں ڈی یو میں اساتذہ اور طلبا کے احتجاج کے بعد نیشنل بلائنڈ ایسوسی ایشن نے بھی اعتراضات کیا ہے۔ اس دوران آن لائن پریس کانفرنس میں سنگھ کے سکریٹری جنرل ایس کے رُنگٹا نے دہلی یونیورسٹی پر نابینا افراد اور معذور طلباء کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details