دہلی میں پیر کی سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ، جنوب مشرقی دہلی کے تغلق آباد میں ایک کچی آبادی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس آگ میں قریب قریب ڈھائی سو جھگیاں جل کر خاک ہوگئیں۔
فی الحال آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آگ کیسے لگی اس کی جانچ جاری ہے۔