اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی پویلین کا افتتاح

پرگتی میدان میں منعقد 40ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی کے ہال کا افتتاح نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صنعت ستیندر جین نے کیا۔ دہلی کے پویلین کو چاندنی چوک کی شکل دی گئی ہے۔

دہلی: انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی پویلین کا افتتاح
دہلی: انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی پویلین کا افتتاح

By

Published : Nov 15, 2021, 3:55 AM IST

دئی دہلی کے پرگتی میدان میں 40ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر شروع ہو گیا ہے۔ دہلی کے پویلین کا افتتاح دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صنعت ستیندر جین نے کیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے پویلین کو چاندنی چوک کی شکل دی گئی ہے جس کو دہلی حکومت نے تزئین کیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت کے مختلف محکموں اور اسکیموں کو بھی اس پویلین میں دکھایا گیا ہے۔

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی کے ہال کا افتتاح نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صنعت ستیندر جین نے کیا

سسودیا نے کہا کہ دہلی تعلیم، صحت، پبلک ٹرانسپورٹ، صنعت کے ذریعے ملک کی ترقی میں نئی جہتیں لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے میدان میں جو کچھ ہوگا وہ آج خود دہلی میں ہورہا ہے۔

اس سال دہلی کے پویلین میں محکمہ صنعت، ڈی ایس آئی آئی ڈی سی، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ، محکمہ ماحولیات، دہلی کے کئی سرکاری محکمے جیسے دہلی جل بورڈ اور محکمہ سیاحت اس میں مصروف ہیں، جن کا نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر صنعت ستیندر جین نے پویلین کے افتتاح کے بعد جائزہ لیا۔

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں دہلی پویلین کا افتتاح

بتا دیں کہ اس سال بہار پارٹنرشپ، اتر پردیش اور جھارکھنڈ تجارتی میلے میں فوکس ریاستیں ہیں۔ اس کے علاوہ آسام، چندی گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال حصہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details