اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں دن دیہاڑے قتل - man beaten to death by friends

سرجیت نامی بدمعاش کو اس کے ہی دوستوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

man
man

By

Published : Apr 14, 2020, 9:03 PM IST

جہاں ایک طرف پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ پولیس کا ہر سو پہرہ ہے اور لوگ گھروں میں قید ہیں۔ ایسے میں جرائم کو انجام دیا جانا پولیس انتظامیہ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

دہلی میں دن دیہاڑے قتل

ایسی ہی ایک واردات دہلی کے شاہ درہ کے علاقے ویویک وہار میں پیش آئی ،جہاں سرجیت نامی بدمعاش کو اس کے ہی دوستوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہیں۔
مقتول کے اہل خانہ نازش نامی شخص کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نازش سرجیت کو گھر سے بلا کر لے گیا اور ویویک وہار ریلوے اسٹیشن کے ویرانے میں لے جاکر کر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر سرجیت کو ہلاک کردیا۔

سرجیت کا خود اس علاقے کے بڑے بدمعاشوں میں شمار ہوتا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس کے علاقے کے دوسرے بدمعاش نازش سے اس عداوت تھی۔ ایسا دعویٰ ہے کہ مقتول کے بھائی کا الزام ہے کہ نازش اور اس کے ساتھی رنگ داری کے تحت لاکھوں روپے کا مطالبہ کر رہے تھے، جسے پورا نہ کرنے پر سرجیت کو قتل کر دیا گیا۔
دوسری جانب، پولیس نے ویویک وہار سے سرجیت کی لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details