اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس سے بچنے کے لیے فرضی صحافی بنا

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں ایک شخص نے پولیس سے بچنے اور لاک ڈاون میں اپنی من مانی کرنے کے لیے خود کو صحافی بتانے لگا، لیکن اس کا راز فاش ہو گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

By

Published : Apr 29, 2020, 12:15 PM IST

لاک ڈاون میں پولیس سے بچنے کے لیے جعلفی صحافی بنا
لاک ڈاون میں پولیس سے بچنے کے لیے جعلفی صحافی بنا

بتایا جا رہا ہے بھولا نام کا ملزم کوئی راشن کی دکان چلاتا ہے، لاک ڈاون میں اپنی من مانی کرنے اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کے لیے اس نے صحافی کا جعلی شناختی کارڈ بنا کر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، حالانکہ پولیس نے اسے پکڑ کر جیل بھیج دیا ہے۔

بھولا پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے صحافی کے جعلی شناختی کارڈ کا بیجا استعمال کیا اور اس کارڈ کے ذریعے لوگوں سے پیسے بھی وصول کیے۔

بھولا جب پولیس کی گرفت میں آیا اور پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو اس دوران اس نے کئی مرتبہ اپنے بیان بھی بدلے باتوں ہی باتوں میں اس نے یہ بھی بتا دیا کہ وہ 20 بینکوں میں کام کرتا ہے۔

ااس دوران پولیس نے بھولا سے شہر کے ایس پی اور ڈی ایم کا نام جاننے کی کوشش کی تو اس نے منع کر دیا اور کہا وہ ان دونوں کا نام نہیں جانتا ہے، فی الحال پولیس نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details